جج صاحب لمبی تاریخ دیدیں۔۔۔!! شہباز شریف نے ایسا کیوں کہہ دیا ؟جج نےکیا جواب دیا ، جانیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہبازشریف نے جج سے لمبی تاریخ کی استدعا کردی ، شہباز شریف نے کہاکہ جج صاحب کورونا وائرس کی لہر عروج پر ہے ،وائرس کی شدت کی وجہ سے لمبی تاریخ دے دیں،شدت والی لہر گزر جائے تو کیس معمول کے مطابق لے آئیں۔احتساب عدالت میں شہبازشریف کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت ہوئی،گواہوں کے ریکارڈ نہ لانے پرعدالت نے گواہوں کو ڈانٹ پلادی ، فاضل جج نے کہاکہ آج عدالت کیا کرے آپ عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں ،عدالت نے بینک ملازمین تینوں گواہوں اور متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔شہبازشریف نے کہاکہ جج صاحب کورونا وائرس کی لہرعروج پر ہے ،وائرس کی شدت کی وجہ سے لمبی تاریخ دے دیں،شدت والی لہر گزر جائے تو کیس معمول کے مطابق لے آئیں ،جج امجد نذیر نے کہاکہ آپ کی درخواست پرآئندہ سماعت پرغور کریں گے ،عدالت نے آشیانہ کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی ۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر