اوباما کے سامنے جوبائیڈن نظر انداز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا کے موجودہ صدر جوبائیڈن کو لوگوں نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کے سامنے نظر انداز کردیا ۔اوباما نے حال ہی میں طویل عرصے کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ جو بائیڈن نے سابق صدر کے لیے ظہرانے کی میزبانی بھی کی۔اس تقریب کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں جو بائیڈن کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ہجوم نے سابق صدر اوباما کو گھیر رکھا ہے۔ریپبلکن نیشنل کمیٹی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لفظی طور پر کوئی بھی جو بائیڈن سے بات نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے صدر کو نظرانداز کیے جانے کی ایک اور ویڈیو پوسٹ کی اور طنزیہ انداز میں اس کا عنوان دیا کہ “یہ بہت افسوسناک ہے۔”اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوبائیڈن کا مذاق بھی اُڑایا گیا۔دوسری جانب بارک اوباما نے اپنے ٹوئٹ میں جوبائیڈن کی صدرارت کی تعریف کی اور کہا کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں اس کے لیے آپ کا شکریہ۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر