وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلی۔۔۔!! حماد اظہر کے بعد تابش گوہرکو کونسا عہدہ سونپ دیا گیا ، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی حکومت نے اہم تقرری کی ہے۔تفصیلات کے مطابق چھبیس مارچ کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ندیم بابر نے معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا قلم دان چھوڑا تھا، ان کی جگہ آج وزیراعظم نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق تابش گوہر معاون خصوصی برائے پاور و پیٹرولیم ہونگے اس کے ساتھ ہی کابینہ ڈویژن نے ندیم بابر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے ایک اور نوٹی فیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق حماد اظہر وفاقی وزیرخزانہ مقرر کردئیے گئے ہیں جبکہ عبدالحفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔اسد عمر نے ندیم بابر کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا قلم دان چھوڑنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جون میں پیٹرول بحران سامنے آیا تھا، جس پر ایف آئی اے کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فرانزک آڈٹ کا ٹاسک دیا گیاتھا، حکومت نے فیصلہ کیا کہ جون میں پیٹرول بحران کی تحقیقات کی جائے، بحران میں ملوث سرکاری افسران کی بھی نشان دہی کرنی ہے۔اسد عمر نے وضاحت کی کہ ندیم بابر اور سیکریٹری پٹرولیم پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ کوئی غیر قانونی اقدام نظر آیا ہے، پوری چَین کی انویسٹی گیشن ہونی ہے اس لیے وزیر اعظم نے ان دونوں کو آزادانہ تحقیقات کے لیے وزارت سے الگ کیا ہے۔تابش گوہر اس سے قبل معاون خصوصی توانائی کے عہدے پر براجمان تھے، تابش گوہر کو گذشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ سات سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم دوہزار پندرہ میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی اوسیس کے بانی و سربراہ بنے تھے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر