‘ عدم اعتماد کیس کا فیصلہ اپوزیشن یا عمران خان کے حق میں نہیں، آئین کے حق میں آنا چاہیے’

سلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان بھاگتے، بھاگتے آئین بھی توڑ کر بھاگ گیا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عدم اعتماد کیس کا فیصلہ اپوزیشن یا عمران خان کے حق میں نہیں ، آئین کے حق میں آنا چاہیے ، اگر ایسا نہیں ہوتا تو الیکشن متنازع بھی ہوں گے اور پُرتشدد بھی ۔ انہوں نے کہا کہ جو ادارے پچھلے الیکشن میں متنازع رہے وہ اس الیکشن میں بھی متنازع ہوں گے ، اگر عدالتی فیصلہ عمران کے لیے فیس سیونگ ہوا تو سوال ہوگا کہ کیا عمران خان آئین سے زیادہ اہم ہے؟ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس سیاسی مقاصد کے لیے بلایا گیا ، اس اجلاس کے اعلامیے میں کسی سازش کا ذکر نہیں ، صرف غیر سفارتی زبان اور پاکستان میں مداخلت کا الزام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر غیرملکی سازش سامنے آتی تو اعلامیہ سخت ہوتا ، اس اجلاس کی بنیاد پر عمران خان نے غیر ملکی سازش کا کارڈ کھیلا ، اس لیے اپوزیشن اداروں سے کہہ رہی ہے کہ وضاحت کریں ۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر