شہباز شریف کا صدر سے نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت سے انکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو خط لکھ کر نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت سے انکار کردیا ہے۔صدر عارف علوی کو لکھے گئے جوابی خط میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ آپ معاملے پر جاری سپریم کورٹ کے حکم امتناع کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں اس مشاورت کا حصہ نہیں بن سکتا۔نگراں وزیراعظم کی تقرری، صدر نے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ دیاواضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صدر عارف علوی کا خط ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ابھی تک باضابطہ طورپر صدر کا کوئی خط نہیں ملا ہے۔لیگی صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت تو عارف علوی اور عمران خان خود آئین شکنی کے مرتکب ہیں، صدر عارف علوی نے آئین کو پاؤں تلے روندا ہے آئین شکنی کی ہے، پہلے اس کا فیصلہ ہوگا اگلی بات بعد میں ہوگی۔شہباز شریف نے بتایا تھا کہ مریم اورنگزیب نے مجھے آگاہ کیا کہ آپ کو ذیلی کمیٹی میں زبانی شرکت کی دعوت دی گئی ہے،جس پر میں نے پوچھا کہ اپوزیشن کے باقی ارکان کو دعوت آئی ہے ؟،مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اپوزیشن کے اور کسی رہنما کو دعوت نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیا بھونڈا مذاق ہے مجھ اکیلے کو اور وہ زبانی آخری وقت بلایا جائے، ہم ان کے غلام ہیں کیا یہ کوئی طریقہ ہے زبانی کلامی بلانے کا، میں وہاں جاؤں اور مجھے کہا جائے کہ آپ کو تو بلایا نہیں، یہ کیا ہے ؟



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر