ملتان: یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی مسلسل غائب، بازار میں قیمت 110 روپے کلو تک جا پہنچی

ملتان (نیوز ڈیسک) ملتان میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ دو ماہ سے چینی دستیاب نہیں جبکہ عام مارکیٹ میں چینی نایاب ہونے سے فی کلو قیمت ایک سو دس روپے تک پہنچ چکی ہے۔ملتان کی غلہ منڈی میں سو کلو چینی کی بوری 10 ہزار 300 روپے تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے عام مارکیٹ میں دکانداروں نے فی کلو قیمت کے 110 روپے بٹورنا شروع کر دئیے ہیں جبکہ بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب ہی نہیں جس کی تلاش میں شہری مختلف دکانوں اور اسٹوروں پر نایاب چینی کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں۔یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ ڈیلرز کی ہڑتال سے چینی کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے تاہم رمضان المبارک میں وافر چینی کے حصول کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے جس سے سٹاک کی صورتحال کافی حدتک بہتر رہے گی۔چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ بھی بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کرنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے چینی کی قیمت اور دستیابی کے حوالے سے مسائل جوں کے توں ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر