’دایا بین‘ نے ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ مستقل طور پر چھوڑ دیا ہے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں دایا بین کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیشا وکانی نے مستقل طور پر یہ شو چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامہ ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں جیٹھا لعل کی اہلیہ دایا بین کا کردار نبھانے والی اداکارہ دیشا وکانی نے کچھ عرصہ قبل بچے کی پیدائش کی وجہ سے شو سے عارضی طور پر دوری اختیار کی تھی۔میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا جارہا ہے کہ اب دایا بین نے مکمل طور پر ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرامے کے پروڈیوسرز نے دایا بین کے شو چھوڑنے کے حوالے سے بات چیت کی تھی لیکن اُن کے درمیان ہونے والی گفتگو کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد دایا بین نے مستقل طور پر ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔دایا بین کے یوں اچانک مستقل طور پر شو چھوڑنے کے فیصلے نے اُن کے مداحوں کو اُداس کردیا ہے۔واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ ایک طویل عرصے سے بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے ناصرف بھارت میں چرچے ہیں بلکہ پاکستان میں بھی اس ڈرامے کو خوب مقبولیت ملی ہے۔اس ڈرامہ سیریل کی اب تک تقریباََ تین ہزار اقساط نشر ہوچکی ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر