اومیگا تھری ، کینسر امیونوتھراپی میں مددگار ثابت

ہارورڈ(نیشنل ٹائمز): اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے بے شمار فوائد سامنے آئے ہیں۔ اب معلوم ہوا ہے کہ یہ جادوئی فیٹی ایسڈ امیونوتھراپی اور اینٹی انفلمیٹری تھراپی کی تاثیر بھی بڑھاسکتا ہے جو کینسر کے مرض میں استعمال کی جاتی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ امیونوتھراپی، کینسر کے تدارک کا ایک قدرے نیا طریقہ علاج ہے جس میں انسانی جسم کے اپنے ہی خلیات اور نظام سے کینسر کے خلاف لڑنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔اب بوسٹن میں واقع ہارورڈ میڈیکل اسکول کے تحت بیتھ اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سینٹر کے سائنسدانوں نے اس ضمن میں چوہے پر بعض تجربات کئے ہیں۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ امیونوتھراپی کے دوران اومیگا تھری سپلیمنٹ سے اس عمل کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اور علاج میں بہت بہتری پیدا ہوجاتی ہے۔اس سے قبل ماہرین زور دیتے رہے ہیں کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے بہت سے فوائد ہیں اور ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کا باقاعدہ استعمال کئی طرح کے کینسر سے بھی بچاتا ہے۔ اس طرح فیٹی ایسڈ حفاظتی طب اور پرہیز میں نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ انڈے، گوشت اور مچھلیوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس کےعلاوہ اس کے سپلیمنٹ بھی دستیاب ہیں۔ماہرین نے کئی چوہوں کو کینسر کے ابتدائی درجے میں بیمار کیا۔ اس کے بعد چوہوں کی امیونوتھراپی اور اینٹی انفلمیٹری تھراپی جاری رہی لیکن ساتھ ہی انہیں فیٹی ایسڈ کھلائے جاتے رہے تھے۔ اس طرح فیٹی ایسڈ نہ کھانے والے چوہوں کے مقابلے میں فیٹی ایسڈ استعمال کرنے والے چوہوں پر اس کے زبردست اثرات ہوئے اور دونوں اقسام کی تھراپیاں تیزی سے مؤثر ثابت ہوئیں۔

 



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر