کیا اجے دیوگن پر دہلی میں حملہ ہوا تھا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار اجے دیوگن پر دہلی کے کلب کے باہر حملے کی خبر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، کیا واقعی ایسا ہوا؟واقعے سے متعلق زیر گردش خبر پر سوال پوچھا جارہا ہے کہ جب اجے دیوگن 14 ماہ سے دہلی سے باہر ہیں تو اُن پر حملہ کیسے ہوا؟بالی ووڈ کے سپر اسٹار اجے دیو گن پر دہلی کے کلب کے باہر لوگوں نے حملہ کیا یا نہیں؟ ویڈیو اور خبر پر اداکار کی ٹیم کی وضاحت بھی سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا میں دہلی کے کلب کے باہر بالی ووڈ کے ’سنگھم‘ پر حملے کی خبریں اور سوا پانچ منٹ کی ایک ویڈیو بھی زیر گردش ہے۔اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے، اس میں لوگ جسے پیٹ رہے ہیں، وہ بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن ہیں۔اجے دیوگن کی ٹیم نے اس طرح کی خبر اور ویڈیو کی تردید کی اور ساتھ ہی کہا کہ اجے دیوگن 14 ماہ سے دہلی میں نہیں، وہ فلموں کی شوٹنگ کے سلسلے میں دارالحکومت سے باہر ہیں۔بالی ووڈ اسٹار کی ٹیم نے خبر اور انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں پٹ رہے شخص کو ’اجے دیوگن‘ کہے جانے کو جھوٹ قرار دیا۔انہوں نے وضاحت سے کہا کہ اجے دیوگن کے ویڈیو میں ہونے کی بات جھوٹ اور گمراہ کن ہے، بالی ووڈ اسٹار کے مداحوں کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔اجے دیوگن کی ٹیم نے میڈیا میں زیر گردش خبروں سے متعلق مزید کہا کہ دہلی کے کلب کے باہر بالی ووڈ اداکار پر حملے کی خبر مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ اجے دیوگن اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ 14 ماہ سے دہلی نہیں گئے۔ٹیم اجے دیوگن نے مزید کہا کہ بالی ووڈ اداکار اپنے ذمے دارانہ رویے کے لیے شہرت رکھتے ہیں، ویڈیو کے جھوٹ ہونے کے لیے یہی وجہ کافی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں لوگوں کی پٹائی کا نشانہ بننے والا شخص واضح نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ویڈیو کے حوالے سے کچھ بھارتی انٹرنیٹ صارفین کا دعویٰ ہے کہ دہلی کے کلب کے باہر جس شخص کا جھگڑا ہوا وہ اجے دیوگن ہی ہیں، جس کی لوگوں نے پٹائی کی۔بھارتی انٹرنیٹ صارفین اس جھگڑے کو اجے دیوگن کی جانب سے کسانوں کے احتجاج کی حمایت نہ کرنے اور حکومت کا حامی ہونے سے جوڑ رہے ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں ایک شخص نے ممبئی میں اُن کی کار کو روکا اور اداکار سے کسانوں کے احتجاج پر ٹوئٹ کا مطالبہ کیا، جسے بعدازاں گرفتار کیا گیا اور وہ ضمانت پر رہا بھی ہوگیا۔دہلی کے کلب کے باہر27 مارچ کے جھگڑے پر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور اس جھگڑے سے متعلق بتایا کہ دو گروپوں میں کار کے ہلکے سے تصادم پر لڑائی شروع ہوئی۔دہلی پولیس کے مطابق کلب کے باہر جھگڑے میں شریک دیگر افرادکو ڈھونڈ رہے ہیں، دونوں گروپس نے کلب کے سیکیورٹی گارڈ کو بھی بیچ بچاؤ کرانے پر زد و کوب کیا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر