کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

اوٹاو (نیشنل ٹائمز)ا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔جسٹن ٹروڈو نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ویڈیو کا آغاز جسٹن ٹروڈو نے ’سلام‘ سے کیا اور کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کے مقدس مہینے کی مبارکباد دی۔جسٹن ٹروڈو نے ویڈیو پیغام میں کہا آج کینیڈا اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہینے کو منانے کا آغاز کررہے ہیں۔ یہ عبادت کا وقت ہے، غور و فکر اور ضبط نفس کا وقت ہے اور اسلام کی بنیادی اقدار جیسے امن، ہمدردی اور سخاوت کو منانے کا وقت ہے۔پیغام کے آخر میں جسٹن ٹروڈو نے تمام عالم اسلام کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اپنے اہلخانہ کی طرف سے میں اور صوفی ان تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں جو بابرکت اور پُرامن رمضان منارہے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے جب کہ پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر