فوجی قیادت اپوزیشن کی 3 آفرز پیش کرنے نہیں، حکومت کی درخواست پر وزیراعظم سے ملی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فوجی قیادت اپوزیشن کی 3 آفرز پیش کرنے نہیں بلکہ حکومت کی درخواست پر وزیراعظم سے ملی تھی۔ملٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ سول حکومت نے اعلیٰ فوجی حکام کو ٹیلی فون کیا تھا اور ملاقات کی درخواست کی تھی، ملاقات میں عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کو ہی قابل عمل کہا تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے اس بیان پر کہ اپوزیشن کی جانب سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے انہیں تین آپشنز دیے تھے۔ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی قیادت نے اپوزیشن کے آپشنز پیش نہیں کیے تھے بلکہ سول حکومت نے اعلیٰ فوجی حکام کو ٹیلی فون کیا تھا اور ملاقات کی درخواست کی تھی تاکہ جاری سیاسی صورت حال پر بات کی جاسکے۔حکومت کی درخواست پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بدھ کے روز وزیراعظم سے ملاقات کی تھی جس میں سول اور فوجی قیادت نے مذکورہ تینوں آپشنز پر باہمی طور پر اظہار خیال کیا تھا۔پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد حکومت اور فوجی قیادت نے جن آپشنز پر بات کی وہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا، استعفیٰ دینا یا اسمبلیاں تحلیل کرنا تھیں۔لیکن وزیراعظم نے پہلی دو آپشنز مسترد کردیے اور تیسرے آپشن پر اتفاق کیا، جو کہ ان کے مطابق قابل عمل تھی۔ملٹری ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے اپوزیشن قیادت سے بھی اسی روز ملاقات کی اور مذکورہ تینوں آپشنز انہیں بھی بتائے۔لیکن اپوزیشن نے اسمبلیاں تحلیل کرنے سمیت تینوں آپشنز مسترد کردیے۔ فوجی قیادت نے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت کے لیے ان سے نہیں مل رہے بلکہ باہمی مشاورت میں جو تین آپشنز سامنے آئے انہیں اپوزیشن جماعتوں کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ذرائع نے دی نیوز کو مزید بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ کسی کا ساتھ نہیں دے گی بلکہ غیر جانب دار رہے گی ۔

 

 



  تازہ ترین   
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر