ایک شخص کی انا اور رونے دھونے کی وجہ سے پاکستان کی قسمت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی انااوررونے دھونےکی وجہ سے پاکستان کی قسمت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ سلیکشن کے نتیجےمیں قوم پر مسلط کیے گئے ہیں،ہم ہر جھوٹ اور الزام کا جواب دینا جانتے ہیں۔ غیر جمہوری قوتوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی،آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو آئندہ 20سال بھی متنازعہ گزریں گے۔ان حالات کو سنبھالنے کے لیے ہی ہم تحریک عدم اعتماد لے کر آئے ہیں کیونکہ ہم پر فرض ہے کہ ملک کو بحران سے نکالیں ۔انہوں نے کہا عمران خان آئینی بحران پیدا نہ کرو،تصادم کی صورتحال پیدا نہ کرو۔کرکٹ کا کھلاڑی تو گیم ہار چکا ہے،رزلٹ صاف نظر آرہا ہے۔عمران خان پچ پر بیٹھ کر رو رہا ہےکہ میں استعفی نہیں دوں گا،اس نے پوری عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ اس منتخب وزیراعظم کے خلاف آئینی طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ہم سب کو اس تحریک کو خوش آمدید کہنا چاہیے کیونکہ ہماری تحریک عدم اعتماد جمہوریت کے مطابق ہے۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ پاکستان کی قسمت کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گا اورآپ سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں رہتے تو میرا اور آپ کا جھگڑا ختم ہو جائے گا۔سپیکر صاحب وقت آ گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دی جائے۔ اگر آپ نےغیرآئینی اقدام اٹھایا تو آپ پرآرٹیکل 6لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران کی انااوررونے دھونےکی وجہ سے پاکستان کی قسمت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔اتوار کو ووٹنگ ہے، امید رکھتے ہیں اس وقت تک کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھایا جائیگا، یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ جانے والا شور کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر