مصنوعی مٹھاس کینسر کا باعث ہوسکتی ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مصنوعی مٹھاس کو چینی کی جگہ اس خیال سے استعمال کیا جاتا ہے کہ یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی اور دانتوں کے لیے بھی نقصان دہ نہیں ہوگی۔عموماََ لوگوں کا خیال ہے کہ مصنوعی مٹھاس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور اسی لیے مشروبات اور دوسری غذاؤں میں چینی کے بجائے ان کا استعمال یہ سوچ کر کیا جاتا ہے کہ یہ صحت کے لیے مفید ہیں۔یہی نہیں مصنوعی مٹھاس کا استعمال ٹوتھ پیسٹ، ٹافیوں اور چیونگم میں بھی کیا جاتا ہے تاکہ دانت خراب نہ ہوں۔فرانسیسی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ اور سوبورن پیرس نورڈ یونیورسٹی کے شارلیٹ ڈیبراس ، میتھلڈ ٹوویئر اور ان کے ساتھیوں نے ایک تحقیق کی ہے۔اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مصنوعی مٹھاس کا استعمال کینسر کاباعث بن سکتا ہے۔یہ تحقیق فرانس کے ایسے 102,865 بالغ افراد پر کی گئی ہے جوکہ رضاکارانہ طور پر اس تحقیق کا حصّہ بنے۔ اس تحقیق سے پہلے ان افراد نے اپنے طبّی معاملات کے ساتھ ساتھ خوراک، اور طرزِ زندگی کے بارے میں معلومات بھی فراہم کیں۔رنگ گورا کرنے والی مصنوعات میں خطرناک دھات کے استعمال کا انکشافان افراد کے پچھلے 24 گھنٹے کے غذائی ریکارڈ سےمصنوعی شکر کے استعمال کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں۔اس مطالعے کے دوران میڈیکل ٹیم نے کینسر کی تشخیص کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں اور اس کا تجزیہ کیا۔ماہرین نے ٹوویئر، ڈیبراس اور ہیلتھ لائن کے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ’تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مصنوعی مٹھاس کا باقاعدہ استعمال کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہو سکتا ہے‘۔اس ٹیم نے تحقیق کے دوران خاص طور پر بریسٹ کے کینسر اور موٹاپے سے تعلق رکھنے والے کینسر کے ایک گروپ کے بڑھتے ہوئے امکانات کو بھی پایا جس میں کولوریکٹل (آنت) اور پروسٹیٹ کینسربھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر