بزدار کا استعفیٰ، گورنر پنجاب وزیرِ اعظم سے ملنے پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے کے معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی معاملات کو دیکھتے ہوئے عثمان بزدار کے استعفے پر غور ہو گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان گورنر پنجاب چوہدری سرور کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے سے متعلق ہدایات دیں گے۔استعفیٰ گورنر پنجاب کے حوالے کیے جانے کا امکانعثمان بزدار کا آج وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کا امکانذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آج منظور نہ ہوا تو مؤٔخر ہو سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کو آگاہ بھی کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گورنر پنجاب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مل کر قانونی تقاضے پورے کر چکے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو پرویز الہٰی سے ملاقات اور نمبر گیم کے بارے میں بھی آگاہ کیاجائے گا۔



  تازہ ترین   
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر