قوم سے خطاب کے دوران عمران خان پر صدقہ وارا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے دوران اُن کا کالے بکرے سے صدقہ اتارا جا رہا ہے۔گزشتہ شب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قوم سے خصوصی خطاب کیا۔اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط سے متعلق کھُل کر بات کی اور مبینہ طور پر دھمکی آمیز خط لکھنے والے ملک کا بے دہانی میں نام بھی لے بیٹھے۔ہر بار کی طرح اس بار بھی یہ خطاب عمران خان کے حامیوں اور مخالفین کی جانب سے دیکھا اور سُنا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کا شیدائی بکرا لے کر ٹی وی اسکرین پر ہی عمران خان پر سے اسے وار رہا ہے۔سوشل میڈیا کے ہر اکاؤنٹ کی جانب سے یہ ویڈیو دلچسپ ہونے کے سبب شیئر کی جا رہی ہے۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر