اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کے شہر بورے والا میں بچوں کی معمولی لڑائی پر بڑے بھی کود پڑے جس کے دوران ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 3 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔بورے والا کے نواحی گاؤں میں گلی میں کھیلتے بچے کسی بات پر لڑ پڑے، جس میں بڑے بھی کود پڑے۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ذمے داروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بورے والا: بچوں کی لڑائی میں کلہاڑیاں چل گئیں، 10 افراد زخمی



