بزدار کا استعفیٰ، پرویز الہی اور عثمان بزدار کی ساتھ تصویریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کرنے اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پرویزالٰہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔پرویز الہی کے بیٹے مونس الہیٰ نے والد کی عثمان بزدار کے ہمراہ ایک تصویر گزشتہ برس شیئر کی تھی۔انہوں نے بتایا تھا کہ یہ یادگار تصویر اس پرانے وقت کی ہے کہ جب پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب اور عثمان بزدار تحصیل ناظم تھے۔مونس الہیٰ کی جانب سے شیئر کی جانے والی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی تصویر ق لیگ کے دور حکومت کی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار اس وقت ق لیگ کے ایم پی اے تھے۔خیال رہے کہ عثمان بزدار 2001 میں راجن پور کوہ سلیمان کے ناظم منتخب ہوئے تھے جبکہ پرویز الہیٰ2002 میں پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر