چوہدری برادران کا بند کمرے میں اجلاس، شجاعت کا پرویز کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کے حکومتی پیشکش قبول کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع ق لیگ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر چوہدری فیملی کا اہم بند کمرہ اجلاس جاری ہے۔ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری سالک حسین، مونس الٰہی شامل ہیں۔ذرائع ق لیگ بتاتے ہیں کہ شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کے حکومتی پیشکش قبول کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد چوہدری برادران کا فیصلہ کیا ہو گا، کچھ دیر میں سب سامنے آ جائے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا۔اس کے بعد مونس الٰہی نے تصدیق کی اور کہا کہ حکومت نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے اور پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننےکی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی ہے۔دوسری جانب ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزرات سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ان کی جانب سے استعفیٰ چوہدری شجاعت حسین کی منظوری کے بعد دیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر