سمندری گھونگھے کا ’زہر‘ دیرینہ درد کی دوا بن سکتا ہے

سالٹ لیک سٹی(نیشنل ٹائمز): سمندر کی گہرائی میں پائے جانے والے ایک گھونگھے کے زہر سے درد کے دیرینہ مرض میں مبتلا افراد کا علاج کیا جاسکتا ہے۔انگریز میں اسے کون اسنیل کہا جاتا ہے جس کا حیاتیاتی نام کونس ریگیئس بھی ہے۔ امریکی سائنسدانوں نے برسوں تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اس سے نئی تھراپی وضع کی جاسکتی ہے۔ ماہرین ک مطابق زہر میں موجود ایک مرکب اپنے اندر درد کش اجزا رکھتا ہے۔یہ گھونگھا اپنے زہر سے شکار ہلاک کرتا ہے لیکن انسانوں کے لیے یہی درد سے نجات کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ بالخصوص ایسے افراد کے لیے ایک امید ہے جو تمام دردکش ادویہ سے مایوس ہوچکے ہیں۔ درمیانی مدت سے لے کر شید درد کم کرنے والے ادوائیں عموماً مسکن آور (اوپیوڈز) کہلاتی ہیں۔ یہ درد کا احساس گھٹاتی ہیں لیکن اس کی وجہ اور جڑ ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ دوا کے اجزا دماغ اور اعضا کے پروٹین سے چپک جاتے ہیں جنہیں اوپیوڈز ریسپٹر کہا جاتا ہے۔گھونگھے کے زہر میں جو مرکب ملا ہے اسے آرجی ون اے کا نام دیا گیا ہے لیکن یہ مختلف انداز سے کام کرتا ہے اور ایک نئی عملی راہ ’پاتھ وے ‘ سے دماغ پر اثرانداز ہوتا ہے۔جامعہ یوٹاہ کے پروفیسر مائیکل مک لنٹوش اور ان کے ساتھیوں نے اس کے ابتدائی تجربات کئے ہیں۔ چوہوں پر اس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ درد کش ادویہ کے طور پر سب سے زیادہ مارفین ہی استعمال کی جاتی ہے جس کے مضر منفی اثرات ہوتے ہیں اور خود ان ادویہ کی لت بھی پڑجاتی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ درد ایک مرتبہ بدن کا حصہ بن جائے تو وہ عمربھر کا حصہ بن جاتی ہے۔ پھر اس کا علاج کرنا بھی محال ہوجاتا ہے۔ چوہوں پر کئے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ گھونگھے کے زہر کا مرکب اگلے 72 گھنٹے تک جسم پر اثر کرتا رہتا ہے اور درد دور بھگاتا رہتا ہے۔تاہم اگلے مرحلے پر طویل تحقیق اور انسانوں پر آزمائش کے مراحل ابھی باقی ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر