روس میں حکومت کی تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکا

یروشلم(نیشنل ٹائمز): امریکی محکمہ خارجہ نے روس میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کے دورے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واضح کیا کہ امریکا کے پاس روس یا کسی اور جگہ حکومت کی تبدیلی لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ایک روز قبل صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔انٹونی بلنکن نے امریکی صدر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے محض یہ بات کہی کہ ولادی مر پیوٹن کو یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔دوسری جانب، کرملین نے صدر جو بائیڈن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ روسی عوام پر منحصر ہے کہ وہ کس کو اپنا لیڈر منتخب کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر