موت سے خوفزدہ نہیں: ایلون مسک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ مرنے سے خوفزدہ نہیں بلکہ وہ وقت راحت کے طور پر آئے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی صحت کو طویل عرصے تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ مرنے سے نہیں ڈرتے۔ ایلون مسک نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو واقعی طویل عرصے تک زندہ رہنے کی کوشش کرنی چاہیے، اس سے معاشرے کا دم گھٹ جائے گا کیونکہ سچ یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنا ذہن نہیں بدلتے، وہ بس مر جاتے ہیں۔ لہذا، اگر وہ نہیں مرتے، تو ہم پرانے خیالات میں پھنس جائیں گے اور معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکے گا۔اُنہوں نے اپنی گفتگو میں جن دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ان میں روس یوکرین بحران، خلائی تحقیق اور یہاں تک کہ تنہائی بھی شامل تھی۔ دُنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک غربت بھری زندگی گزارتے ہیں؟ سابقہ گرل فرینڈ کا اہم انکشافایلون مسک نے کہا کہ اُنہیں یقین ہے کہ ہر کسی نے کبھی کبھی تنہا محسوس کیا ہے کیونکہ یہ انسانی فطرت ہے تنہائی کبھی نہ کبھی سب کو ہی ملتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مثال کے طور پر، اگر وہ سٹار شپ راکٹ پر کام نہیں کرتے تھے اور خود گھر پر رہتے تھے تو وہ تنہا محسوس کرتے، اُنہیں کسی نہ کسی کی ضرورت محسوس ہوتی۔روسی صدر کو لڑائی کا چیلنچ دینے کے بعد ایلون مسک کا نام تبدیلواضح رہے کہ حال ہی میں ایلون مسک اور کینیڈین گلوکارہ گرائمز نے بیٹی کے پیدائش کے بعد راہیں جُدا کرلیں۔ گرائمز ناصرف ایلون کی گرل فرینڈ ہیں بلکہ اُن سے اُن کے بچے بھی ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر