اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کیخلاف حتمی کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کے خلاف حتمی کارروائی سے روک دیا، وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کی حکم امتناع کی درخواست منظور کر لی ۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف وزیراعظم اور وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، عدالتی نوٹس پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔پبلک آفس ہولڈر حلقے میں جاسکتا ہے، انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا، وکیل الیکشن کمیشنسماعت کے آغاز پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل کا آغاز کیا ، کہا کہ پبلک آفس ہولڈر حلقے میں جاسکتا ہے، انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا، صدر، وزیراعظم، وزراء انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ، اسپیکرز انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ وزیراعظم سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے غیر جانبدار نہیں رہ سکتا، یہ ہوسکتا ہےکہ الیکشن کمیشن یقینی بنائے کہ آپ کسی سرکاری اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ کوئی بھی وزیر سرکاری گاڑی استعمال نہ کرے۔وزیراعظم نے تحریری ہدایات دی تھیں کہ وہ اپنی جیب سے اخراجات کریں گے، اٹارنی جنرلخالد جاوید خان نے بتایا کہ وزیراعظم نے تحریری ہدایات دی تھیں کہ وہ اپنی جیب سے اخراجات کریں گے،سنا نہ کبھی ایسا ہوا کہ الیکشن کمیشن کہے کہ وزیراعظم کو سوات جانے سے روک دیا گیا، الیکشن کمیشن ڈیڈی کی طرح ایکٹ کر رہا ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہیڈ آف اسٹیٹ کو روکا جا سکتا، ہیڈ آف گورنمنٹ کو نہیں، الیکشن کمیشن وزیر اعظم کو نوٹس اور جرمانہ کر رہا ہے، اگلا مرحلہ نااہلی ہے، الیکشن کمیشن کیسے یہ کر سکتا ہے؟ انہوں نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے عارضی طور پر روکا جائے، پارلیمانی نظام حکومت میں یہ کیسے ہو سکتا ہے؟الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے عارضی طور پر روکا جائے،اٹارنی جنرل کی استدعاخالد جاوید خان نے استدعا کی کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک عدالت حکم امتناع جاری کر دے، اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن آئندہ سماعت تک کسی کو نااہل نہ کرے، اس پر اٹارنی جنرل نے کہاکہ صرف نااہل نہیں ان کو روزانہ نوٹسز جاری کرنے سے بھی روکا جائے۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہر روز وزیراعظم کو دو تین نوٹس جاری کر دیتا ہے، کیا الیکشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن پڑھا کہ ہیلی کاپٹر کا خرچہ وزیراعظم خود دینگے۔الیکشن کمیشن کی بات درست ہے کہ سرکاری خرچے پر کمپین نہیں کی جا سکتی، جسٹس عامر فاروقجسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن نے لکھا ہے کہ وزیراعظم نے سرکاری مشینری استعمال کی، الیکشن کمیشن کی بات درست ہے کہ سرکاری خرچے پر کمپین نہیں کی جا سکتی۔وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو بھی نوٹس جاری کیا ہے، اس پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہاکہ بہت شکریہ آپ کا، گزشتہ سال کی ویڈیوز موجود ہیں الیکشن کمیشن نے کچھ نہیں کیا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم جلسے کیلئے جانے لگتے ہیں نوٹس آ جاتا ہے۔الیکشن کمیشن کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نظر آئے تو نوٹس کر سکتا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹعدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نظر آئے تو نوٹس کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن نوٹس پر جرمانہ اور نااہلی نہیں کرے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ درخواست کی گزشتہ سماعت میں جسٹس عامر فاروق نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو کیس میں معاونت کی ہدایت دیتے ہوئے طلب کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر