سعودی عرب میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز دھیمی رکھنے کی ہدایت

ریاض(نیشنل ٹائمز): سعودی عرب میں مساجد سے نماز کی براہ راست نشریات پر پابندی اور اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی آواز مدھم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسلامی امور کی وزارت کی جانب سے مساجد کو رمضان کی تناظر میں ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت مساجد میں آؤٹ ڈور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور اقامت کے لیے کیا جا سکے گا۔وزارت نے یہ بھی ہدایت کہ کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کے لیے ایمپلی فائر کا والیوم ایک تہائی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسی طرح نماز کے دوران اماموں اور نمازیوں کی فلم بنانے کے لیے مساجد میں کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔سعودی وزارت اسلامی امور نے ہدایت نامے میں یہ بھی کہا کہ مساجد انتظامیہ کو افطار کرانے کے لیے پہلے منظوری لینا لازمی ہے۔ اسی طرح غیر سرکاری تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مساجد میں نمازیوں کو افطار کرانے کے لیے مساجد کے اماموں سے رجوع کریں۔اسی طرح افطار پارٹیوں کا انعقاد کرنے والے پرائیویٹ گروپس اور افراد کو بھی میونسپلٹی کی طرف سے لائسنس یافتہ دکانوں سے کھانا خریدنے، اصراف سے بچنے اور فضول خرچی سے گریز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے یکم اپریل بروز جمعہ کو رمضان کا چاند دیکھنے والوں سے شہادتیں جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلکیاتی حساب سے سعودی عرب میں رواں برس رمضان المبارک کا آغاز 2 اپریل سے ہوگا۔



  تازہ ترین   
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر