ورزش کی پرانی عادت سے پٹھوں میں اسٹیم سیل برقرار رہتے ہیں، تحقیق

کوپن ہیگن(نیشنل ٹائمز): ورزش اور جسمانی مشقت کے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب معلوم ہوا کہ ورزش کی دیرینہ عادت سے انسانی جسم کے انتہائی اہم خلیاتِ ساق (اسٹیم سیل) کی تعداد بہت اچھی طرح برقرار رہتی ہے۔ڈاکٹر اور ماہرین ورزش اور جسمانی فوائد گنواتے رہے ہیں لیکن اب بھی طویل عرصے کی ورزش کے جسمانی اثرات سے ہم واقف نہ تھے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ ورزش سے عضلات اور پٹھوں میں موجود اسٹیم سیل کی تعداد برقرار رہتی ہے جس کے تحت پٹھے طویل عرصے تک توانا اور جوان رہتے ہیں۔واضح رہے کہ اسٹیم سیل وہ ہرفن مولا خلیات ہوتے ہیں جو کئی اقسام کے خلیات، پھر ٹشو (بافت) اور اعضا میں ڈھل سکتے ہیں۔ یہ خود کو نیا کرتے رہتے ہیں اور شدید چوٹ یا زخم کے اثرات کو بھی مندمل کرتے ہیں۔ دوسری جانب اعصابی اور رگوں کی کمزوری اور انحطاط بھی روک سکتے ہیں۔ اس ضمن میں جامعہ کوپن ہیگن نے باقاعدہ کچھ تجربات کیے ہیں۔تحقیق میں 46 افراد کو شامل کیا گیا جنہیں تین درجوں میں بانٹا گیا تھا۔ اول جوان لیکن ورزش سے دور، دوم بوڑھے لیکن زندگی بھر ورزش اور جسمانی سرگرمی کرنے والے اور تیسرا گروہ ورزش نہ کرنے والے بوڑھے افراد کا تھا۔ سائنسدانوں نے ان تمام افراد کے بازو اور رانوں سے پٹھوں کے نمونے بایوپسی کے لیے جمع کیے۔معلوم ہوا کہ عمربھرکی ورزش سے عضلات کے پٹھوں اور ریشوں میں اسٹیم سیل کی بڑی مقدار دیکھی گئی۔ یعنی مسلسل ورزش کے اچھے اثرات جسمانی عضو اور بایوپسی میں بھی دکھائی دیتے ہیں۔ بوڑھے اور عمررسیدہ افراد اس سے فوائد سمیٹ سکتے ہیں کیونکہ دیرینہ ورزش کی عادت خواہ کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہو اس کے بہت فوائد تاحیات برقرار رہتے ہیں۔اگرچہ اس مطالعے میں لوگوں کی تعداد بہت محدود ہے لیکن ماہرین کا اصرار ہے کہ اس کی شماریاتی اہمیت اپنی جگہ قابلِ اعتبار ہے۔ اب ماہرین اس پر مزید تحقیق کریں گے۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر