افغان طالبات اسکول بندش پر زارو قطار رو پڑیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغان طالبان کی جانب سے طالبات کے اسکول کھولنے کا حکم واپس لینے کے بعد طالبات زارو قطار رو پڑیں۔طالبات نے مطالبہ کیا کہ طالبان تمام لڑکیوں کے لیے اسکول کھولنے کا وعدہ پورا کریں، ہم صرف پڑھنا چاہتی ہیں، پڑھنے دیں۔طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو 7 ماہ بعد 23 مارچ کو کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن اسکول کھلنے کے چند گھنٹوں بعد ہی بند کرنے کا بھی حکم دے دیا۔وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول اس وقت تک بند رہیں گے جب تک مذہبی قانون اور افغان ثقافت کے مطابق کوئی منصوبہ نہیں بنایا جاتا۔واضح رہے کہ نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے بھی افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کھلنے کے چند گھنٹوں بعد ہی بند ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ملالہ یوسفزئی نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے ایک امید تھی کہ وہ افغان لڑکیاں جو پیدل اسکول جاتی ہیں انہیں گھر واپس نہیں بھیجا جائے گا لیکن طالبان نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر