پاکستان ، IMF کے درمیان مذاکرات تاحال بے نتیجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکنیکل لیول کے مذاکرات کے بعد اب تک ہونے والے پالیسی سطح کے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے ہیں، آئی ایم ایف کا بدستور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دیئے جانے والے ریلیف پر تحفظات کر اظہار ہے۔ذرائع کے مطابق صورتحال پاکستان کو آئی ایم ایف سے 96کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں مشکلات سے دو چار کر سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ساتویں جائزہ کے تحت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات اب تک بے نتیجہ رہے ہیں ، پہلے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ٹیکنیکل مذاکرات 4 مارچ سے شروع ہو کر ایک ہفتے سے زیادہ دن جاری رہے جس کے بعد فنڈ اور حکومت کے درمیان ہونے والے پالیسی سطح کے مذاکرات بھی اب تک بے نتیجہ ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کو قائل کرنے میں ناکام رہا ہے کہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر دیا جانے والا ریلیف کیسے پورا کرے گا ۔ذرائع کے مطابق فنڈ وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بھی اعتراضات اٹھا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق صورت حال پاکستان کو آئی ایم ایف سے 96کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں مشکلات پیدا کر رہی ہے ۔واضح رہے پاکستان آئی ایم ایف سے اب تک 6ارب ڈالر میں سے 3ارب ڈالر لے چکا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر