ساری قوم 27 مارچ کو بدی کے خلاف میرا ساتھ دے، عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام جاری کیے گئے اپنے خصوصی پیغام میں کہنا ہے کہ ساری قوم 27 مارچ کو بدی کے خلاف میرا ساتھ دے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم کے نام ریکارڈ کروایا گیا خصوصی پیغام سوشل میڈیا، ریڈیو اور ٹی وی پر 11 بج کر 45 منٹ پر نشر کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم کے نام جاری کیے گئے 1 منٹ 29 سیکنڈ کے پیغام میں کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا قرآن میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا حکم ہے، اللّٰہ تعالیٰ مسلمانوں کو حکم دیتا ہے کہ اچھائی کے ساتھ اور برائی اور بدی کے خلاف کھڑے ہو۔‘انہوں نے مزید کہا کہ معاشرہ اسی طرح زندہ رہتا ہے، ملک میں ڈاکوؤں کا ٹولہ عوام کے سامنے لوٹ مار اور کرپشن کر رہا ہے ، پارلیمینٹیرین کے ضمیر کی قیمتیں لگائی جارہی ہیں۔‘وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری قوم 27 مارچ کو میرے ساتھ مل کر پیغام دے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں اسکے خلاف ہیں۔‘اس خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ عوام کے پیسے سے نمائندے خرید رہے ہیں، اس ٹولے نے بولیاں لگائیں، آگے سے کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ اس طرح قوم کو نقصان پہنچائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر