’ٹُک ٹُک مارچ‘ کیا ہے اور پاکستانی فنکار اس میں کیوں شریک ہیں؟مداحوں کیلئے ناقابل یقین خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں کو حال ہی میں ’ٹُک ٹُک مارچ‘ کے نام سے ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔ٹُک ٹُک مارچ میں ماہرہ خان، ہمایوں سعید، بلال اشرف، ایچ ایس وائے، صنم سعید، فیروز خان، مایا علی اور عائشہ عمر سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ پاکستانی فنکار اتنی بڑی تعداد میں جس ٹُک ٹُک مارچ میں شریک ہیں، آخر یہ ہے کیا؟تو جناب ٹُک ٹُک مارچ ایک غیر سرکاری فلاحی ادارے (این جی او) کی جانب سے شروع کی گئی رکشہ سواری  ہے جسے خاص طور پر معذور افراد کے لیے شروع کیا گیا ہے یعنی اس کے چلانے والے معذور افراد ہیں۔پاکستانی فنکاروں کی اس تقریب میں شرکت کا مقصد بھی یہی ہے کہ معذور افراد بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں، انہیں کمتر نہ سمجھا جائے اور ان کے ساتھ سفر کرتے ہوئے کسی قسم کا خوف محسوس نہ کیا جائے۔تقریب میں شریک اداکار فیروز خان کا ایک معذور کیپٹن کے ساتھ رکشے پر سواری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بہت پرجوش اور بہت خوش ہوں کہ ہم ان جیسے لوگوں کے لیے کچھ کر رہے ہیں۔فیروز خان نے کراچی کے شہریوں اور اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلیں اور ان رکشہ ڈرائیورز  پر بھروسہ کریں، ان کے ساتھ سفر کرتے ہوئے فکرمند نہ ہوں، مجھے امید ہے کہ آپ ان کے ساتھ اور یہ (رکشہ ڈرائیورز) آپ کے ساتھ خود کو محفوظ سمجھیں گے۔پاکستانی اداکار کا ہالی وڈ سپر اسٹار کی مثال دیتے ہوئے کہنا تھا شاید ایک کمرشل بھی ہے جس میں جیمز بانڈ ٹُک ٹُک چلا رہا ہے، تو پھر ہم کیوں اسے چلانے میں شرم محسوس کریں۔معذوری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار فیروز خان کا کہنا تھا میری نظر میں کسی دوسرے کو قبول نہ کرنا معذوری ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر