شہزادہ اینڈریو والد کی تھینکس گیونگ سروس میں شرکت کریں گے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی میڈیا کی توجہ آج کل اس بات پر مرکوز ہے کہ ڈیوک آف ایڈنبرا، شہزادہ فلپ کے لیے منعقد کی جانے والی تھینکس گیونگ سروس میں شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ ہیری شرکت کریں گے یا نہیں۔حال ہی میں شہزادہ ہیری کو برطانوی میڈیا کی جانب سے اس بات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب اُنہوں نے کہا کہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شہزادہ فلپ کے لیے منعقد کی جانے والی تھینکس گیونگ سروس میں شرکت کے لیے واپس برطانیہ نہیں آئیں گے۔ایک سینئر شاہی مبصر اور سوانح نگار انجیلا لیون نے ڈیوک آف سسیکس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ’برطانیہ سے باہر مقیم شاہی خاندان کے تمام افراد تھینکس گیونگ سروس میں شہزادہ فلپ کے لیے اپنے احترام کا اظہار کرنے کے لیے وطن واپس آرہے ہیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’فوجی جوان شہزادہ ہیری کے علاوہ کوئی بھی سیکیورٹی کے حوالے سے فکر مند نظر نہیں آرہا‘۔انجیلا لیون نے ایک ریڈیو شو سے بات کرتے ہوئے شہزادہ فلپ کے لیےمنعقد کی جانے والی تھینکس گیونگ سروس میں شہزادہ اینڈریو کی شرکت کے حوالے سے بھی بات کی۔اُنہوں نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کیا۔پنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک شخص کے علاوہ سب نے محسوس کیا کہ اُنہیں اس موقع پر اپنی والدہ کے پاس ہونا چاہیے، اور یہ بالکل درست بھی ہے‘۔ رہے کہ حال ہی میں ملکہ الزبتھ نے شہزادہ اینڈریو پر ورجینیا روبرٹس کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد ہونے کے بعد، ان کے تمام فوجی اعزازات اور شاہی سرپرستی چھین لی۔



  تازہ ترین   
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر