بھارت کے مسلمان خاندان کا دنیا کے سب سے بڑے مندر کی تعمیر کیلئے بڑا عطیہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے بھارت کے ایک مسلمان خاندان نے دنیا کا سب سے بڑا مندر تعمیر کرنے کے لیے بڑا عطیہ دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے بہار کے ایک مسلمان خاندان نے ریاست کے مشرقی چمپارن ضلع کے کیتھوالیا علاقے میں دنیا کے سب سے بڑے مندر – ویرات رامائن مندرین کی تعمیر کے لیے 2.5 کروڑ روپے کی زمین عطیہ کی ہے۔اس حوالے سے پٹنہ میں واقع مہاویر مندر ٹرسٹ کے سربراہ آچاریہ کشور کنال نے پیر کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’اشتیاق احمد خان، جنہوں نے یہ زمین عطیہ کی ہے، گوہاٹی میں مقیم مشرقی چمپارن کے ایک تاجر ہیں‘۔کشور کنال نے مزید بتایا کہ’اُنہوں نے حال ہی میں کیشریہ سب ڈویژن (مشرقی چمپارن) کے رجسٹرار آفس میں مندر کی تعمیر کے لیے اپنی خاندانی زمین کو عطیہ کرنے سے متعلق تمام رسمی کارروائیاں مکمل کی ہیں‘۔جبکہ اس حوالے سے خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ ’عطیہ کی گئی زمین ان کے خاندان کی ملکیت ہے اور ان کا خیال تھا کہ مندر کی تعمیر کے لیے کچھ کرنا ان کی ذمہ داری ہے، اور یہ ان کے خاندان کی روایت بھی ہے‘۔ کشور کنال نے مزید کہا کہ ’خان اور ان کے خاندان کا یہ عطیہ دو برادریوں کے درمیان سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ایک بہترین مثال ہے‘۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ’مسلمانوں کی مدد کے بغیر اس خوابیدہ منصوبے کو پورا کرنا مشکل تھا‘۔خیال رہے کہ مہاویر مندر ٹرسٹ نے اس مندر کی تعمیر کے لیے اب تک 125 ایکڑ زمین حاصل کی ہے، ٹرسٹ جلد ہی اس علاقے میں مزید 25 ایکڑ اراضی بھی حاصل کرے گی۔ ویرات رامائن مندر کمبوڈیا میں 12ویں صدی کے مشہور انگکور واٹ کمپلیکس سے اونچا ہوگا، جوکہ 215 فٹ بلند ہے۔مشرقی چمپارن میں واقع یہ کمپلیکس 18 مندروں پر مشتمل ہوگا جس میں اونچے اسپائرز ہوں گے اور اس کے شیو مندر میں دنیا کا سب سے بڑا شیولنگ ہوگا۔دنیا کا سب سے ’بورنگ‘ شخص کون ہے؟اس مندر کی تعمیر کی کل تعمیراتی لاگت کا تخمینہ لگ بھگ 500 کروڑ روپے ہے، ٹرسٹ جلد ہی اس حوالے سے نئی دہلی میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر میں مصروف ماہرین سے بھی مشورہ لے گی۔واضح رہے کہ یہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ اقلیتی برادری کے کسی رکن نے مندر کے لیے عطیہ دیا ہو۔ پچھلے دو سالوں میں، ایودھیا، اتر پردیش میں رام مندر کی تعمیر کے لیے مسلم کمیونٹی کی طرف سے عطیہ دینے کی بہت سی اطلاعات ملی ہیں۔اس کے علاوہ گزشتہ سال مئی میں چنئی کے ایک مسلمان تاجر ڈبلیو ایس حبیب نے بھی بھگوان رام کی جائے پیدائش ایودھیا میں رام مندر کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا تھا۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر