منی لانڈرنگ کا الزام ، شہباز شریف کو ضمانت ملے گی یا نہیں؟ن لیگیوں کیلئے عدالت سے بڑی خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی، درخواست میں شہباز شریف نے استدعا کی ہے کہ ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں درخواستِ ضمانت پر سماعت آج ہوگی ، ہائی کورٹ کے جسٹس سرفرازڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔شہبازشریف کی درخواست میں چیئرمین اورڈی جی نیب کوفریق بنایاگیا ہے اور مؤقف میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا، حمزہ شہباز سمیت دیگر بچے کم عمری میں ہی خود کفیل تھے، میاں شریف نے پوتے،پوتیوں کوکم عمری میں کاروبار میں شراکت دار بنایا تھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کاریفرنس دائرہوچکا ہے اور ٹرائل جاری ہے، کئی ماہ سے جیل میں قیدہوں جبکہ تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے، لیکن نیب نے کوئی ریکوری نہیں کی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی، وعدہ معاف گواہوں میں سے کسی نے بھی مجھے نامزد نہیں کیا، استدعا ہے ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔خیال رہے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف کی ضمانت ہونے والی ہے۔واضح رہے گذشتہ سال ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا تھا۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر