دنیا کے آلودہ ترین 100 شہروں میں 63 بھارتی ہیں، رپورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ’’آئی کیو ایئر‘‘ کی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں اس سال بھی اوّل نمبر پر بھارتی شہر براجمان ہے جب کہ 100 آلودہ ترین شہروں میں آدھے سے زیادہ بھارتی شہر ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی کیو ایئر نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کردی ہے جس میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست مرتب کی گئی ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی سب سے بری صورت حال بھارت کی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں سے 63 بھارتی ہیں جب کہ پہلے 15 شہروں میں بھی 10 بھارتی شہر ہیں جن میں زیادہ تر ریاستوں ہریانہ اور اترپردیش کے شہر ہیں۔صحت کے حوالے سے 2.5 پی ایم ذرّات کو انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ شدید بیماریوں سے لے کر اموات تک کی وجہ بنتے ہیں صرف نئی دہلی میں گزشتہ ایک سال کے دوران فضائی آلودگی کی وجہ سے اندازاً 54 ہزار اموات ہوئیں۔واضح رہے کہ فضائی آلودگی کا تعین 2.5 مائیکرومیٹر یا اس سے بھی باریک ذرّات کی لمبے وقفے تک ہوا میں موجودگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی فضا میں پی ایم 2.5 ذرّات کی زیادہ سے زیادہ محفوظ حد 25 مائیکروگرام فی مکعب میٹر مقرر کی ہے۔



  تازہ ترین   
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر