آرمی چیف کی سعودی وزیرِ خارجہ سے اہم ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے اہم ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس مشترکہ وژن اور حکمتِ عملی کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے، اجلاس میں امن اور استحکام کے لیے نئے چیلنجز کا حل تلاش کیا جا سکے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید بتایا ہے کہ سعودی وزیرِ خارجہ نے افغان صورتِ حال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی وزیرِ خارجہ نے او آئی سی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر