ملک بھر میں آج شب برات عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں شب برأت اج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اہل ایمان نوافل ادا کریں گے اور گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کریں گے۔علماءکرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عبادت کے دوران اللہ تعالیٰ سے کورونا وبا اوراس کرب ناک صورت حال سے چھٹکارے کیلئے بھی گڑگڑا کر خصوصی دعائیں کی جائیں۔ اہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں، اس لیے اہل ایمان اس رات مغفرت اور بخشش مانگتے ہیں اور اللہ تعالی سے رحمت اور فضل کی التجائیں بھی کرتے ہیں۔ شب برات کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا جبکہ بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا ر خ کر کے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔کورونا وائرس کی صورت حال کے باعث مساجد اور دیگر بڑے اجتماعات کو محدود کیا جارہا ہے۔این سی او سی نے شب برات پر قبرستانوں میں اکٹھا ہونے پر بھی پابندی لگائی ہے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر