ہاؤسنگ اسکیم، کم آمدن والوں کیلئے اچھی خبر، ‘ہر ایک کو اپنا گھر ملے گا’

لاہور(نیوز ڈیسک) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بلاتفریق ہر ایک کو اپنا گھر ملے گا، پہلے کم آمدن والوں کے گھروں کے لیے کسی نے نہیں سوچا تھا۔تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ وزیرعظم عمران خان کی قیادت میں ملک فلاحی ریاست بنےگا، نیاپاکستان ہاؤسنگ میں بلاتفریق ہرایک کو اپنا گھر ملے گا، پنجاب میں بھی نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر کام جاری ہے۔میاں محمودالرشید نے عزم ظاہر کیا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ میں شفافیت ہرصورت یقینی بنائیں گے۔پنجاب کے گورنر کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے خود کورونا کو ویلکم کررہے ہیں، ماسک سمیت دیگرحفاظتی اقدامات نہ کرنا جان سے دشمنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کا شکار ہونا ہے یا بچنا ہے فیصلہ ہر فرد کے ہاتھ میں ہے، کوروناگلی محلوں میں پھیل رہا ہے بچاؤ احتیاط سے ممکن ہے، آج کورونا کا چیلنج پوری دنیا میں ہے۔ گورنرپنجاب اور میاں محمودالرشید نے عوام سے کورونا ایس اوپیز پر ہر صورت عمل کرنے کی اپیل کردی۔صوبائی وزیرہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ہر پاکستانی کو ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر