شوکت ترین کا پی ٹی آئی کی حکومت جانے پر وزارت سے علیحدہ ہونے کا عندیہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ملک میں تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے غیر یقینی کی صورتحال ہے جو کہ اگلے کچھ دنوں میں ختم ہو جانی چاہیے۔شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ 28 فیصد بڑھ گئی ہیں اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 545 ملین ڈالر ہوگیا ہے جبکہ جاری کھاتوں کے خسارے میں بھی کمی آرہی ہے اور معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں 6 فیصد کمی ہوئی ہے اور اب ملک میں 36 ماہ میں سب سےکم مہنگائی ہے، عوام کو بجلی کی قیمتوں میں 5 روپےفی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا منتخب سینیٹر ہوں لوٹا نہیں ہوں، پی ٹی آئی کی حکومت رہی تو میں بھی برقرار رہوں گا لیکن اگر دوسری حکومت آئی اور اس نے مجھے وزیر رہنے کا کہا تو نہیں رہوں گا۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے بجلی اور پیٹرولیم لیوی میں تبدیلی کا پوچھا ہے جس پر ہم نے انہیں بتایا کہ ہم نے کہاں سے پیسہ ایڈجسٹ کیا، آئی ایم ایف مان گیا ہے کہ ہم نے بیلنس کرکے پیسہ دیا ہے، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ اسے معاہدے دکھائے جائیں، آئی ایم ایف کے ساتھ منگل کو ملاقات طے ہے۔ملک میں ڈیزل کی کمی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس 34 دن کا ڈیزل اسٹاک ہے، ریکوڈک کے بارے میں آج شام تک فیصلہ ہو جائےگا، اس حوالے سے بڑی خوشخبری دینے والے ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر