27 مارچ کا جلسہ، وزیراعظم عوام سے کیا چاہتے ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے میں عوام سے ریکارڈ توڑ شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے خواہش کا اظہار کیا۔جاری ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ارضِ پاک کی روح کےتحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کے پہلےتمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں۔وزیر اعظم نے لکھا کہ ہم حق کے ساتھ کھڑےہیں اور سیاسی مافیاز کی جانب سے اپناچوری کا مال بچانے کے لیے اہلِ سیاست کےضمیروں کی ایسی شرمناک نیلامی کی شدید مذمت کرتےہیں۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن نے بھی 25 مارچ سے اسلام آباد میں پڑاؤ کی کال دی ہوئی ہے۔دوسری جانب حکومت نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کا عنوان ’امربالمعروف‘ رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر