’عمران خان نے سندھ ہاؤس پر نہیں بلکہ وفاق میں سندھ کی علامت پر حملہ کیا‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے 2 ارکان اسمبلی کا کارکنوں کے ہمراہ سندھ ہاؤس پر حملہ، دروازہ توڑ دیابلاول کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سندھ پر لشکر کشی کرواکر اپنا اصل بغض ظاہر کردیا، ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والے لوگ نہیں تاہم جانتےہیں سرکش عناصر سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔بلاول نے کہا کہ عوامی نمائندوں، اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے خاندانوں کی رہائشگاہ پر حملہ کیاگیا، حملہ کرواکر عمران خان نے چادر چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا، پارلیمنٹ لاجزپرحملہ کرنے والوں نےسندھ ہاؤس پر حملہ کرکے فسطائیت کا اظہار کیا، عمران خان اپنی شکست دیکھ کربوکھلا چکےہیں، اوچھے ہتھکنڈوں سے 172 کی حمایت حاصل نہیں ہوسکتی۔سابق صدر آصف زرداری نے بھی سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کےحملےکی مذمت کی اور کہا کہ عمران خان کے پاس اگر نمبرز پورے ہوتے تو ایوان میں طاقت کا مظاہرہ کرتے، عمران خان نے سندھ ہاؤس پر نہیں بلکہ وفاق میں سندھ کی علامت پر حملہ کیا، حملہ کرواکر دراصل سندھ پر لشکر کشی کی کوشش کی گئی۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے وفاقی تشخص کوبھی ٹھیس پہنچائی، یہ ناقابل برداشت ہے، پاکستان کےعوام دیکھ رہےہیں کہ کون جمہوری اقدارکا حامل ہے، عوام جانتےہیں کون انتشار پھیلا کر ملک کو انارکی کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر