سندھ ہاؤس میں 24 اراکین اسمبلی موجود ہیں، جہانگیر ترین گروپ کے راجہ ریاض کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں موجود تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ یہاں 24 ایم این ایز موجود ہیں۔ حامد میر سے سندھ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ لاجز پر حملے کے خدشے کے پیش نظر وہ لوگ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔گفتگو میں حامد میر نے بتایا کہ انہوں نے وہاں موجود پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو گنا تو وہ 20 تھے تاہم باقی اور لوگ بھی موجود ہوسکتے ہیں۔راجہ ریاض کا کہناتھا کہ عمران خان گارنٹی دیں ارکان جوچاہیں فیصلہ کریں ، فوادچودھری کےساتھ پارلیمنٹ جائیں گے ، حکومت کوچیلنج کرتاہوں پارلیمانی پارٹی کااجلاس بلائیں، ہمارے ایم این ایزپرتشددہوااورتھانے لے گئے، ہم اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے۔ نور عالم نے کہا کہ عمران خان کے 20کروڑوالی بات پرافسوس ہوا، جوپیسے لے کرووٹ بیچتے ہیں،وہ رسول اکرمؐ کے امتی نہیں، کسی کے دباو کے بغیر سندھ ہاؤس آیا ہوں۔ نواب شیر و سیر نے کہا کہ اگلا الیکشن ہم پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر