ڈی چوک پر جلسہ روکنے کی درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو ڈی چوک پر جلسے سے روکنے کی درخواست نمٹا دی۔عدالتِ عالیہ نے خاتون شہری عاصمہ ملک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی شہری یا پارٹی کو پرامن احتجاج سے نہیں روک سکتے۔انہوں نے کہا کہ اگر بدامنی ہوئی تو وزیرِ داخلہ سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک سب ذمے دار ہوں گے، اسلام آباد میں پرامن احتجاج یقینی بنانا وزارتِ داخلہ اور انتظامیہ کی ذمے داری ہے۔درخواست گزار خاتون شہری عاصمہ ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں پر تشدد احتجاج اور تصادم کا خدشہ ہے۔عدالت نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج اور جلسے کی اجازت انتظامیہ دے گی اور ذمے دار بھی وہی ہو گی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے احتجاج سے جھگڑے ہوں گے۔انہوں نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ڈی چوک پر اجتماع کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے، عدالت احتجاج کرنے کی اجازت دے سکتی ہے نہ ہی روک سکتی ہے، یہ ریگولیٹر کی ذمے داری ہے، عدالت خطرات کو بھانپنے کا کام نہیں کر سکتی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر