پاکستان کی موجودہ صورتحال پر میمز بننے لگیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے لیے گئے فیصلوں اور سیاست میں مچی ہلچل کو بھی میمرز نے مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے نا حکومت سے نکلنے اور نہ ہی اپوزیشن میں شمولیت کی پالیسی پر جاری غیر یقینی صورتحال پر میمرز نے میمز کا تڑکا لگا دیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت ایک میم زیر گردش ہے جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کو بھارتی مشہور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ایک جذباتی سین کے ساتھ تشبیح دی گئی ہے ۔اس سین میں ہیرو دونوں ہیروئنز کو تھامے ہوئے ہے، یعنی کو دونوں کو نہیں چھوڑنا چاہتا ہے۔میمرز کا کہنا ہے کہ ق لیگ کی اس وقت ہو بہو صورتحال اس سین جیسی ہے کہ وہ نہ تو مکمل اپوزیشن کے ساتھ ہے اور نہ ہی حکومت کو چھوڑنے کے لیے تیار۔دوسری جانب اِن میمز کے کمنٹ باکس میں تبصرہ کرنے والے صارفین بھی اپنی دلچسپ رائے دے رہے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر