پنجاب میں میڈیکل ، ڈینٹل اور نرسنگ کالجز بھی بند

لاہور(نیوز ڈیسک): محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے کورونا کیسزبڑھنے پر سرکاری و نجی میڈیکل یونیورسٹیاں، کالج ،ڈینٹل کالجز ، نرسنگ اسکول ،کالج ،پیرا میڈیکل ،الائیڈ سائنسز اسکول و کالجز کو 11اپریل تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان اداروں کا وہ اسٹاف اور فیکلٹی جو ہسپتالوں اور کلینکس میں طبی خدمات انجام دے رہے ہیں وہ معمول کے مطابق ڈیوتی پر حاضر ہوں گے۔ ایسا عملہ اور فیکلٹی ممبران جو ہسپتالوں اور کلینکس میں ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے وہ اپنی ڈیوٹی یا چھٹی پر رہنے سے متعلق پرنسپل یا وائس چانسلر کی ہدایات پر عمل کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نرسنگ سکولوں کی ایسی طالبات جو ہسپتالوں اور کلینکس پر طبی خدمات انجام دے رہی ہیں وہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں گی ۔ درس و تدریس 11اپریل تک معطل رہے گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی ہے۔ 24 گھنٹے میں 41 افراد انتقال گئے ۔ 4525 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح 11.2 فیصد سے بڑھ گئی ۔ این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 41 افراد انتقال کر گئے۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار256 ہوگئی۔24 گھنٹے کےدوران 4525 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116 ہوگئی۔2268 افراد صحت یاب ہوئے۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 198 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 45 ہزار 663 تک پہنچ گئی ہے جن میں 3 ہزار 55 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ تشویشناک مریضوں میں سے 12 گزشتہ روز ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر