اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بابر الیون اپنی پہلی اننگز میں صرف 148 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور شاہینوں پر شکست کے بادل منڈلانے لگے، کینگروز نے اپنی دوسری اننگز میں تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 1 وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنالئے ہیں اور اسے میزبان ٹیم پر 489 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوگئی۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے اپنی دوسری اننگز شروع کی اور تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنالیے تھے۔ ڈیوڈ وارنر صرف 7 سکور بناکر پویلین لوٹ گئے، عثمان خواجہ 35 اور مارنس لبوشین 37 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بابر الیون اپنی پہلی اننگز میں صرف 148 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی



