پارلیمنٹ حملہ کیس، صدر عارف علوی سمیت پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ بری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سن نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس سے صدرِ مملکت عارف علوی سمیت پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کو بری کردیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، پرویز خٹک ، شفقت محمود، شوکت یوسفزئی، علیم خان، جہانگیر ترین، اعجاز چوہدری اور دیگر کی مقدمے سے بریت کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔متحدہ اپوزیشن کا صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ، ذرائععدالت میں دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر کوئی مخالفت نہیں کی۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں تحریک انصاف کے2014 کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملے کا مقدمہ 30 اگست 2014 کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں عمران خان، عارف علوی سمیت تحریک انصاف کے گیارہ رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر