فردوس عاشق اعوان کا مریم نواز کو مشورہ

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ملک میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک حدتک خراب ہوتی جارہی ہے لہذا لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مکمل لاک ڈاون لگایاجاسکتاہے کیونکہ پنجابی پیارکی زبان نہیں سمجھ رہے اس لیے سختی دکھاناپڑے گی۔انھوں نے کہا جعلی راجکماری شہید بے نظیر بھٹو بننے نکلی تھیں، پیپلزپارٹی نے بیگم صفدر اعوان بنا کر واپس گھر بھیج دیا، ہمیں معلوم تھا کہ یہ ایک دوسرے کو گرا کر گھر جائیں گے،حکومت عوامی مفادمیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر قانون سازی کرنے کوتیارہے۔قبل ازیں دارالامان کی سپرنٹنڈنٹ مصباح رشید نے فردوس عاشق اعوان کو دارالامان کو دورہ کروایا اور انھیں تفصیلی بریفنگ دی ،فردوس عاشق نے مقیم خواتین سے بھی ملاقات کی اورانہیں فراہم کی جا رہی سہولتوں بارے پوچھا۔ فردوس عاشق کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ ان خواتین کے کیس جلدسے جلد حل کرائے جائیں، انھوں نے کہا مریم نوازسیاست آپ کے بس کا کام نہیں، آپ اداکاری کریں،دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کو سیلیکٹڈ کہا ہے، اب یہ خودفیصلہ کرلیں ان میں سلیکٹڈکون ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر