چیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیں

پیرس(نیشنل ٹائمز): جدید تحقیق سے حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ چیونٹیاں بھی سرطان کی بو سونگھنے میں مہارت رکھتی ہیں جو سونگھنے والے کتوں کی طرح درست ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب چیونٹیوں کو صرف 30 منٹ کی تربیت کے بعد سرطان کی شناخت کرنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔فرانس میں سی آراین ایس کے تحت ایک منصوبے پر کام کرنے والے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ چیونٹیاں دیگر جانداروں کی طرح سرطانی خلیات کی بہت درستگی سے شناخت کرسکتی ہیں۔ اس ضمن میں کتے سونگھنے کے غیرمعمولی حس رکھتے ہیں۔ یہ چوپائے کووڈ19، اور ملیریا بھی بھانپ سکتے ہیں۔ لیکن کتوں کی تربیت اور دیکھ بھال بہت مشکل ہوتی ہے۔فارمیکا فیوسکا نوع کی چیونٹیاں کئی نامیاتی مرکبات سونگھنے اورشناخت کی قدرت رکھتی ہیں۔ پہلے مرحلے میں چھاتی کے سرطان کے دو ٹیسٹ پر انہیں تربیت دی گئی۔ تجربہ گاہ میں انہوں نے کتے کی طرح کامیابی سے سرطانی اورغیرسرطانی خلیات کی شناخت کی۔کتوں کی تربیت میں چھ ماہ سے ایک برس لگتا ہے جبکہ چیونٹیوں کو صرف منٹوں میں اس قابل بنایاجاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چیونٹیوں کو باسی غذا، دھماکہ خیزمواد، اور دیگر امراض کی شناخت کے قابل بھی بنایا جاسکتا ہے۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ چیونٹیوں کی صورت میں کینسر کی تیزرفتار، کم خرچ اور بہترین شناخت ممکن ہوسکتی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر