پیپلز پارٹی کھل کر اعتراف کرے ’’باپ‘‘ کے احکامات ماننے ہیں: مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک ): مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خود کو دھوکا دیا ہے عوام ان کے دھوکہ میں نہ آئیں۔ چیئرمین سینیٹ نے مسلم لیگ نون کے امید وار کو ووٹ دینے کی پیشکش کی ۔ اعظم نذیر تارڑ نے انکار کر دیا اور باور کرایا کہ وہ اپنی جماعت کیساتھ ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کے مچلکے جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لکیر کھچ چکی ہے صف بندی ہو چُکی ہے ۔جھے افسوس ہے کہ پیپلز پارٹی نے چھوٹے سے عہدے کے لئے عوام کو نقصان پہنچایا ہے ۔سب سے زیادہ اُنہوں نے اپنے آپ کو نقصان پہنچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو اگر یہ عہدہ چاہیے تھا تو نواز شریف سے کہ دیتے ۔جمہوری جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا ۔ افسوس چھوٹے سے عہدے کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) سے ووٹ لئے ۔باپ اپنے ” باپ ” سے پوچھے بغیر کسی کو ووٹ نہیں دیتے ۔ اگر آپ نے سیلیکٹ ہونا ہے تو عمران خان کے نقش قدم پر چلیں۔مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کھل کر اعتراف کریں کہ انہوں باپ کے کے احکامات ماننے ہیں۔ نئی صف بندی ہوگئی. اپوزیشن کی جماعت مسلم لیگ نون اور جے یو آئی ف ہے۔پی ڈی ایم کی شکت نہیں ہوئی بلکہ شکست ان کی ہوئی ہے جنہوں نے اصول کی قربانی دی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر