فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، اس معاملے میں غیر ضروری بحث نہ کی جائے، وہی ہم سب کے لیے اچھا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے راولپنڈی میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ 9 مارچ کو بھارتی حدود سے ایک چيز پاکستانی حدود میں داخل ہوئی، پاکستان ایئر فورس نے اس کی مکمل مانیٹرنگ کی، پاکستان اس واقعے کی پر زور مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہماری اپنی بھی تفصیلی انکوائری چل رہی ہے، یہ ایک سوپر سونک پروجیکٹائل تھا جو ممکنہ طور پر میزائل تھا اور غیر مسلح تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ جب ہم نے اسے نوٹس کیا، یہ بھارت میں 100 کلو میٹر اندر تھا، بھارتی پروجیکٹائل جہاں گرا ہے وہاں ہماری کو ئی حساس تنصیبات نہیں تھیں، یہ کیا تھا اس کی وضاحت بھارت نے کرنی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارا ایکشن اور ردعمل بروقت تھا۔ملک کی سیاسی صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، اس معاملے میں غیر ضروری قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، وہی ہم سب کے لیے اچھا ہے۔دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں 80 دہشت گرد ہلاک کرچکے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر