گرمیوں میں پھیلنے والے فنگل انفیکشن سے کیسے بچا جائے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گرم موسم کے آتے ہی جہاں پسینہ آنا معمول بن جاتا ہے وہیں جلد پر خارش سمیت متعدد شکایتیں بھی سامنے آنے لگتی ہیں، یہ بیماریاں ہوا میں نمی کے بڑھنے کے سبب ظاہر ہوتی ہیں، دوسری جانب ہر خارش کو خطر ناک قرار نہیں دیا جا سکتا جبکہ فنگس یا وائرس کے سبب ہونے والی خارش کی علامات ظاہر ہونے پر اِن بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ماہرینِ جِلدی امراض کے مطابق اگر خارش کے نتیجے میں جِلد پر سرخ نشانات نمو دار ہونے لگیں تو یہ قدرت کی جانب سے ایک پیشگی الارم ہے، اس مرحلے کے بعد جسم پر زخم بن کر فنگل یا وائرل انفیکشن مزید خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر خارش کے دوران جِلد پرتھپڑ، گول نشانات، آبلے، سفید نشانات کا ظاہر ہونا، جِلد کا خشک اور سفید ہو جانا، جلد پر خراشیں یا لکیروں کا اُبھرنا یا خارش کا دورانیہ معمول سے زیادہ بڑھ جائے یہ ایک خطرے کی گھنٹی ہے جس کے ظاہر ہونے کے فوراً بعد ڈاکٹر سے رجوع کرلینا چاہیے۔ماہرین جِلدی امراض کے مطابق گرم اور مرطوب موسم میں فنگل اور وائرس انفیکشن عام بیماری ہے، فنگل انفیکشن جلد کے چھپے ہوئے یعنی ایسے حصوں پر ہوتا ہے جن پر ہوا کم لگتی ہے اور یہ انفیکشن ان لوگوں میں زیادہ ہوتا ہے جو چست کپڑے یا سارا دن جوتے پہن کر رکھتے ہیں۔اس سے بچاؤ کے لیے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ جتنا ممکن ہو سکے نہائیں اور خود کو تازہ دم رکھیں، نہانے کے بعد جسمانی سطحی جِلد اور جوڑوں کے نیچے اینٹی فنگل پاؤڈر لگائیں اور رات سونے سے پہلے متاثرہ حصوں پر اینٹی فنگل کریم لگائیں۔ جِلدی امراض کے ماہرین کے مطابق اِن بیماریوں سے بچنے کے لیے سب سے پہلے روزانہ کی بنیاد پر نہانا اور خود کو صاف رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے، پسینے کے سبب بند ہونے والے مسام اِن بیماریوں اور فنگل ایکنی کی سب سے بڑی وجہ بنتے ہیں۔ماہرین کے مطابق گرمیوں میں خود کو فنگس یا وائرس انفیکشن سے دور رکھنے کے لیے دھوپ سے بچاؤ بھی بے حد لازمی ہے، گھر سے نکلتے ہوئے جِلد پر کوئی لوشن یا کریم کا استعمال لازمی کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر گرمی کے موسم میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے، اس کے سبب جِلد کے مردہ خلیات اور چکنائی مساموں کو بند کردیتی ہے جس سے بلیک ہیڈز اور ایکنی کی افزائش بڑھ جاتی ہے جسے فنگل ایکنی کہا جاتا ہے۔اس سے بچاؤ کے لیے بہت سارا پانی پئیں اور وٹامن اے، زنک اور فولک ایسڈ کا استعمال لازمی کریں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر