تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دونگا: وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا، تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ختم ہو گیا، جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، فواد چوہدری، فرخ حبیب، دیگر رہنماؤں اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی طے کر لی گئی، تحریکِ عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینئر رہنماؤں نے موجودہ صورتِ حال سے نمٹنے کی تجاویز دیں، تحریکِ عدم اعتماد کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اتحادیوں کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پا لیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم نے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینئر رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے۔وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے، ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہو لینے دیں، اسے سرپرائز دیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر